• Skip to main content
  • Skip to secondary menu
  • Skip to primary sidebar
  • Skip to footer
کہانی آن لائن

کہانی آن لائن

اردو کہانیاں

  • صفہ اول
  • معلوماتی
  • ڈراؤنی
  • سسپنس
  • جادو و دشمنی
  • آپ بیتی
  • پیار اور دھوکہ
  • ناول
صفہ اول » ناول » سایہ ناول قسط نمبر 04

سایہ ناول قسط نمبر 04

جون 16, 2023

سایہ

از بشری میمن
قسط نمبر 04
اور کال کٹ گئی …..
خیام بھاگا ہوا پہنچا تو نیلم بہت ڈری ہوئی تھی. نیلم نے ساری بات من و عن خیام کو بتادی.
یار تمہارا وہم ہے بس, اور کوئی بات نہیں ہے. خیام نے تسلی دی
نہیں خیام بچہ رو رہا تھا, جیسے تکلیف میں ہو بہت. نیلم نے اصرار کیا
اچھا تم سو جاؤ, میں ہوں نا تمہارے ساتھ.خیام بولا
وہ ساری رات نیلم سو نہیں پائی. خیام بھی تمام رات نیلم کے ساتھ جاگتا رہا اور نتیجتاً صبح دیر تک سوتا رہا.
صبح نیلم بیدار ہوئی تو سب کچھ معمول کے مطابق تھا.
خیام ناشتہ کر رہا تھا جبکہ باقی سب ناشتہ کر چکے تھے. بچے ناشتہ کرنے کے بعد آپس میں کھیل رہے تھے.
خیام …..
جی جانِ خیام. خیام نے نیلم کی پکار کا جواب دیا
ایک بات کہوں …..
ہمم …. کہو. خیام بولا
خیام ….. ہم یہ گھر بیچ دیں تو ….. نیلم نے ڈرتے ڈرتے الفاظ ادا کیے.
خیام نے نیلم کی طرف دیکھا اور پوچھا. وجہ؟
مجھے لگتا ہے اس گھر میں کچھ ہے. نیلم گھبرائی ہوئی تھی
جیسا کہ؟ خیام نے پوچھا
مجھے لگتا ہے کہ اس گھر میں س …. سایہ ہے. نیلم نے اِدھر اُدھر دیکھتے ہوئے کہا تو خیام ایک دم ہنسنے لگا
تم کب سے ایسی باتوں پر یقین کرنے لگی ہو یار. خیام نیلم کا دھیان بٹانا چاہتا تھا جبھی اس کی باتیں ہنسی میں اڑا رہا تھا. خیام کی باتوں پر نیلم ناراض ہو کر اٹھنے لگی تو خیام نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا.
اچھا سن نہ نیلو, ادھر پاس بیٹھ میرے. خیام پیار سے بولا
تیرے ساتھ بہت سی باتیں کرنی ہیں.
سلام صاحب ….
خیام اور نیلم نے مڑ کر دیکھا تو ایک 40/45 سالہ عورت مؤدبانہ انداز سے کھڑی تھی.
جی آپ کون. نیلم نے عورت سے پوچھا.
میں, ماریہ جوزف. خضر صاحب نے کہا تھا کہ آپ کے گھر کام کرنا ہے میم صاحب.
اچھا ہاں …. میں نے خضر سے بات کی تھی کام والی کے سلسلے میں. ماریہ ….. میرا نام خیام ہے اور میں خضر کا دوست ہوں. یہ میری وائف نیلم ہیں. تم آج سے بلکہ ابھی سے کام شروع کر دو.
جی صاحب جی. ماریہ بولی
نیلم …. ماریہ کو کام سمجھا دو اور آ کر میری بات سنو. خیام نے نیلم سے کہا
جی, ابھی آئی بس ….. یہ بولتی ہوئی نیلم, ماریہ کے ہمراہ گھر میں چلی گئی جب کہ خیام بیٹھا کچھ سوچتا رہا.
ہاں خیام آپ کچھ بتا رہے تھے. واپس آتے ہی نیلم نے کہا.
ہاں …… میں سوچ رہا ہوں کہ قرآن خوانی کروا دیتے ہیں. ہم جلدی میں شفٹ ہو گئے, گھر خالی پڑا تھا اور بند تھا. غلطی ہوئی مجھ سے, یہاں آنے سے پہلے قرآن خوانی تو بنتی تھی. اب کیا خیال ہے نیلم, قرآن خوانی کراتے ہیں گھر میں.
تمہیں پتہ ہے سایہ وایا کچھ نہیں ہوتا, بس یہ جگہیں خالی پڑی ہوتی ہیں. بعد میں کوئی گھر بنا دے تو ٹھیک, ورنہ جو ان گھروں میں بسنے والے مکینوں نے سہا ہوتا ہے, وہی سامنے آتا ہے. بڑے راز چھپے ہوتے ہیں ایسے گھروں کی دیواروں کے سینوں میں, جبھی گھروں میں سے آوازیں واپس سنائی دیتی ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ سایہ وغیرہ ہے.
اوئے کچھ نہیں ہوتا یار, انسان کے خود کا اندر کا وہم ہوتا ہے.
یہ سب بولتے ہوئے خیام نے کسی سے فون پر بات کی.
…………………………..
ہیلو السلام علیکم مولوی صاحب. کیسے مزاج ہیں آپ کے.
جی جی سب خیریت ہے …. خیر مبارک …… بس جلدی میں شفٹ ہوگیا جی, کوئ تقریب نہیں رکھی ….. جی اللہ کے احسان مولوی صاحب آپ کو ایک تکلیف دینی تھی. میں سوچ رہا تھا کہ قرآن خوانی کروا دوں گھر میں, برکت ہوجائے گی. جی بسم اللہ ….. جب آپ چاہیں.
جی آپ وقت دے دیں, میں حاضر ہوں ….. جب آپ کہیں …… اوکے … اللہ حافظ. خیام نے کہا اور کال کٹ گئی.
نیلم …. مولوی ہارون صاحب سے بات ہوئی ہے, انہوں نے کہا ہے کہ وہ وقت بتا دیں گے ہمارے گھر آنے کے لیے.
++++++++++++++++++
آج کل سکول سے چھٹیاں چل رہی تھیں اسی لیے غضنفر کے ساتھ مل کر بچے خوب مستیاں کر رہے تھے.
آج صبح کو غضنفر بچوں اور صائمہ کے ہمراہ بیچ پر گیا ہوا تھا. بچے خوش تھے بہت. جب سب بچے باہر سے کھیل کر واپس آئے تو گھر میں ایک قسم کی گہما گہمی تھی.
نیلم سے دریافت کرنے پہ پتہ چلا کہ آج گھر میں قرآن خوانی کرائی جا رہی ہے. سب بہت خوش ہو رہے تھے کہ چلو گیدرنگ ہو گئی ہے. ویسے بھی بہت دن ہوئے, گھر میں کوئی ایونٹ نہیں ہوا تھا, نہ ہی خیام وغیرہ کسی رشتے دار یا فیملی فرینڈز سے ملے تھے. وقت ہی نہیں ملا تھا, سو آج سب بہت خوش تھے.
آج غضنی بچوں کو واپس چھوڑنے آیا تو صائمہ کو بھی ساتھ لایا تھا اور نیلم نے ضد کر کے غضنی سے کہا تھا کہ اب صائمہ کچھ دن اسی کے پاس رہے گی. غضنفر نیلم کی بات تھوڑی پس و پیش کے بعد مان گیا.
بچے پڑوسیوں کے ہم عمر بچوں کے ساتھ ہلا گلا کرتے نظر آ رہے تھے. آہستہ آہستہ کچھ دیگر مہمان بھی آنا شروع ہو گئے.
گھر کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا. ایک حصے میں مرد حضرات قرآن پاک پڑھ رہے تھے تو دوسرے حصے میں عورتیں اور بچے بیٹھے ہوئے تھے. مولوی صاحب اپنے ساتھ مدرسے سے حافظ بھی لے آئے تھے اور قرآن خوانی شروع ہو چکی تھی.
ابھی قرآن خوانی کو تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ ……
(جاری ہے)
تحریر: بشریٰ علی میمن

Post Views: 2,043

یہ بھی پڑھیں :

  1. سایہ ناول قسط نمبر 05 اور قسط نمبر 06
  2. سایہ ناول قسط نمبر 07 اور قسط نمبر 08
  3. سایہ ناول قسط نمبر 09 اور قسط نمبر 10
  4. سایہ ناول قسط نمبر 01
  5. سایہ ناول قسط نمبر 02
  6. سایہ ناول قسط نمبر 03
  7. سایہ ناول قسط نمبر 11
  8. سایہ ناول قسط نمبر 12
  9. سایہ ناول قسط نمبر 13
  10. سایہ ناول قسط نمبر 14

کیٹیگری:ناول Tagged With: سایہ, قسط نمبر 04, ناول

Primary Sidebar

  • Facebook
  • YouTube

حال ہی میں شائع کی گئی کہانیاں

سایہ

سایہ ناول قسط 15 ( آخری )

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 14

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 13

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 12

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 11

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 09 اور قسط نمبر 10

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 07 اور قسط نمبر 08

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 05 اور قسط نمبر 06

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 04

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 03

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 02

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 01

جون 16, 2023

Footer

ہم لاے ہیں آپ کے لئے سچی کہانیاں اس ویب سائٹ پر جو کے ہم نے مختلف ذرائع سے اکٹھی کی ہیں. ان کہانیوں میں سے کچھ کہانیاں حقیقی ہیں اور کچھ حقیقی نہیں ہیں. ہمارا مقصد بہتر سے بہتر کہانی آپکے لئے لکھنا اور پیش کرنا ہے. یہ کہانیاں ہمیں کچھ لوگ بھیجتے ہیں اور کچھ ہم خود سرچ کرکے آپکے لئے پیش کرتے ہیں

رابطہ کریں

زمرے

حالیہ شایع کی گئی

  • جن کا بچا
  • خوفناک رات
  • مائیکل جیکسن کی زندگی کے بارے میں حقائق
  • سایہ ناول قسط 15 ( آخری )
  • سایہ ناول قسط نمبر 14
  • سایہ ناول قسط نمبر 13
  • سایہ ناول قسط نمبر 12
  • سایہ ناول قسط نمبر 11
  • سایہ ناول قسط نمبر 09 اور قسط نمبر 10
  • سایہ ناول قسط نمبر 07 اور قسط نمبر 08

ڈھونڈیں

موضوعات

blue honey childhood death horror night life Michael Jackson zohra fona آپ بیتی بڑی خوفناک رات تو میرے پیر کونسا سیدھے ہیں حیرت کدہ دلچسپ واقعہ زہرہ فونا سایہ سایہ ناول قسط نمبر 09 اور قسط نمبر 10 سستا گھر اور شیطانی طاقت سسپنس سعودی عرب شہزاد روے قسط 15 ( آخری ) قسط نمبر 01 قسط نمبر 02 قسط نمبر 03 قسط نمبر 04 قسط نمبر 05 قسط نمبر 05 اور قسط نمبر 06 قسط نمبر 06 قسط نمبر 07 قسط نمبر 07 اور قسط نمبر 08 قسط نمبر 08 قسط نمبر 09 قسط نمبر 09 اور قسط نمبر 10 قسط نمبر 10 قسط نمبر 11 قسط نمبر 12 قسط نمبر 13 قسط نمبر 14 لڑکی کی شادی مائیکل جیکسن مردے کیسے تصدیق کرتے ہیں کہ وہ مر چکے ہیں معلوماتی ناول نیلا شہد ڈراؤنی ﻣﺴﺠﺪﻭﮞ ﮐﺎ ﻋﺎﺷﻖ

Copyright © 2025 · Magazine Pro on Genesis Framework · WordPress · Log in