کھجور حاملہ خواتین کے لیئے ایک بہترین غذا ہے۔ کھجور میں وہ تمام غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جن کی ایک حاملہ عورت کو ضرورت ہوتی ہے۔
fitpregnancy
حاملہ خواتین کا ایک امریکی رسالہ ہے جس نے اپنی ایک رپورٹ میں شائع کیا ہے کہ کھجور حاملہ خواتین اور بچے کی صحت کے لیئے بہت مُفید ہے۔ وہ خواتین جو حمل کے دوران کھجور کا باقاعدہ استعمال کرتی ہیں اُن میں دورانِ پیدائش ، میڈیکل پیچیدگیاں اور مسائل کم ہوتے ہیں بانسبت دوسری خواتین کے .
oxytocin
ایک ایسا مادہ (چیز) ہے جس کی بچے کی پیدائش کے معاملے میں میڈیکل سائنس میں بہت اہمیت ہے۔ یہ مادہ قُدرتی طور پر کھجور میں موجود ہوتا ہے۔ اس رسالے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ چھ کھجوریں ، حاملہ خواتین ہر روز اپنی خوراک کا حصہ
بنا لیں۔
ایک اور امریکی ویب سائیٹ کے مطابق کھجور میں ایسے معدنیات اور وٹامنز ہیں جو دوران ِ حمل عورت کو بہت ساری دوسری بیماریوں مثلأ constipation اور،anemia سے محفوظ رکھتے ہیں جن کا اکثر عورتیں شکار ہوجاتی ہیں۔
ایک اور امریکی ویب سائیٹ
کے مطابق کھجوروں میں کثیر مقدار میں پروٹین، آئرن ، زنک ، میگنیشیم اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو حاملہ خواتین کی صحت کے لیئے بہت ضروری ہیں۔
Jordan University of science and technology
نے حاملہ خواتین پر ایک تجربہ کیا
جس میں 69 خواتین کو ہر روز چھ کھجوریں کھانے کا کہا گیا اور 45 خواتین کو کھجور کھانے سے منع کیا گیا ۔ بچے کی پیدائش پر یہ حیرت انگیز نتائج دیکھنے کو ملے کہ جن خواتین نے کھجور کا استعمال کیا ان کو طبی پیچیدگیوں(مثلأ (Cervical dilatation ، (membrane infection, long labor سے نہیں گزرنا پڑا بلکہ کھجور میں پائے جانے والے بہترین اجزاء کی بدولت اُن کے لیئے آسانی رہی بنسبت اُن خواتین کے جنہوں نے کھجور استعمال نہیں کی۔ اسی طرح وہ خواتین جنہوں نے کھجور استعمال کی اُن میں بہت کم خواتین کو آپریشن سے گزرنا پڑا جبکہ بغیر کھجور کھانے والی خواتین کی تعداد کہیں زیادہ تھی۔
آپ گوگل میں Dates for pregnancy لکھ کر سرچ کریں۔ بےشمار امریکی ڈاکٹرز کی ویب سائیٹس کے لنکس مل جائیں گے جہاں ڈاکٹرز حاملہ خواتین کو کھجور کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ان سب فائدوں کے بعد زرا قرآن کی سورہ مریم کی مندرجہ ذیل آیات پڑھیں:
تو وہ اس (بچّے) کے ساتھ حاملہ ہوگئیں اور اسے لے کر ایک دور جگہ چلی گئیں ۲۲
پھر درد زہ(پیدائش کے درد کا خوف) ان کو کھجور کے تنے کی طرف لے آیا۔ کہنے لگیں کہ کاش میں اس سے پہلے مرجاتی اور بُھولی بسری ہوگئی ہوتی۲۳
اس وقت ان کے نیچے کی جانب سے فرشتے نے ان کو آواز دی کہ غمناک نہ ہو تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے ایک چشمہ جاری کردیا ہے۲۴
"اور کھجور کے تنے کو پکڑ کر اپنی طرف ہلاؤ تم پر تازہ تازہ کھجوریں جھڑ پڑیں گی” ۲۵
تو کھاؤ اور پیو اور آنکھیں ٹھنڈی کرو۔ اگر تم کسی آدمی کو دیکھو تو کہنا کہ میں نے خدا کے لئے روزے کی منت مانی تو آج میں کسی آدمی سے ہرگز کلام نہیں کروں گی۲۶
سبحان اللہ، جیسے اللہ نے فرمایا کہ میں نے قرآن میں عقلمندوں کے لیئے نشانیاں رکھی ہیں۔ 1400 سال پہلے نازل کی گئی آیات میں دی گئی نشانی آج غیر مسلموں کے ہاتھوں تصدیق پاتی نظر آرہی ہے۔