یہ گاڑی دو گہرے دوستوں نے مل کر بنائی تھی۔
آج ہم جدید اور خوبصورت گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں جو ہر سہولت سے آراستہ ہوتی ہیں لیکن ایک وہ وقت بھی تھا جب گاڑیاں وجود میں آنا شروع ہوئیں تھیں۔ انسان نے پہیے سے سفر کا آغاز کیا تو اس وقت بھاپ سے بنی گاڑی بھی جدید لگتی تھی۔ آئیے ہم آپ کو ماضی کی ان شاہکار گاڑیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو اپنے زمانے میں جدید ترین گاڑیاں مانی جاتی تھیں اور اب میوزیم کا حصہ ہیں۔
1- کیگنٹ فرڈیئر
دنیا کی سب سے قدیم گاڑی کا پہلا ماڈل1769 میں تیار کیا گیا۔ اس گاڑی کو بنانے کا مقصد توپ خانے کو محاذِ جنگ تک لے کرجانا تھا۔ یہ گاڑی تین میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی تھی اور پانچ ٹن کا بوجھ کھینچ سکتی تھی۔ یہ گاڑی اب پیرس میں نمائش کے طور پر موجود ہے۔
2- ہینکاک اومنیبس
اس گاڑی کو “والٹر ہینکوک“ نامی انگریز شخص نے بنایا تھا۔ اس گاڑی کو لندن اور پیڈنگٹن کے درمیان چلایا گیا۔ اس کے نو کیرجز میں 1834 اور 1834 کے درمیان 4000 افراد نے سفر کیا۔
3- گرینوائل بھاپ کیریج
بھاپ سے چلنے والی یہ گاڑی اس دور میں بنائی گئی جب گاڑیاں ہاتھ سے بنانے اور چلانے کا رواج تھا۔ یہ گاڑیاں کافی مہنگی ہوتی تھیں اور صرف 7 لوگوں کی گنجائش رکھتی تھیں۔ یہ گاڑی 2009 میں بھی چلائی جا چکی ہے۔
4- لا مارکیوس
یہ گاڑی 1774 میں بنائی گئی ۔ یہ گاڑی دنیا کی پہلی آٹوموبائل ریس جیتنے کا اعزاز رکھتی ہے کو 1778 میں ہوئی تھی۔ لا مارکیوس کو آخری مرتبہ 2011 میں فروخت کیا گیا تھا۔
5- بینز پیٹنٹ – موٹر ویگن
یہ گاڑی تاریخ کی سب سے پہلی پیٹرول سے چلنے والی گاڑی ہے۔ بینز پیٹنٹ 1880 میں بنائی گئی تھی لیکن ایک سال کے بعد رجسٹر کی گئی۔
6- ہیمیلواگنین
ہیمیلواگنین ڈنمارک میں بننے والی پہلی گاڑی تھی اس میں دو سلنڈر انجن لگائے گئے تھے جو اپنے وقت کے لحاظ سے جدت کا نمونہ تھے۔ یہ گاڑی بریک اور ریورس گئیر کی سہولت بھی رکھتی تھی اور ہیمیلواگنین کی رفتار چھ میل فی گھنٹا تھی۔ اب یہ ڈنمارک کے میوزیم میں موجود ہے۔
7- ڈیملر مے بیچ اسٹہلراڈوگن
1886 میں دو دوستوں گوٹلیب ڈیملر اور ولہیم میباچ نے ایک ایسی گاڑی بنائی جو اندرونی انجن کی مدد سے چلتی تھی۔ اس گاڑی میں ڈرائیور کی سیٹ کے نیچے ایک سلینڈر رکھا جاتا تھا۔ گاڑی بنانے والے یہ دونوں دوست تاحیات گہرے دوست رہے اور موت تک ساتھ کام کرتے رہے۔
8- ڈی ڈیون-بوتن کواڈرائکل
1990میں بننے والی 8. ڈی ڈیون-بوتن کواڈرائکل کی رفتار 31 میل فی گھنٹہ تھی۔ اس گاڑی کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے انجن اتنے مضبوط تھے کہ بہت سے آٹوموبائل بلڈرز نے اس ماڈل کی گاڑیوں سے انجن نکال کر دوسری گاڑیوں میں لگا کر استعمال کیے۔ یہ گاڑی ہالینڈ اور نیدر لینڈ کے میوزیم میں نمائش کے لئے موجود ہے۔
9- ڈوریہ کار
دو بھائیوں چارلس ڈوریہ اور فرینک ڈوریہ نے امیکہ میں پیٹرول سے چلنے والی پہلی تجارتی گاڑی بنائی ۔ اس گاڑی نے اپنا پہلا سفر ستمبر1893 میں شروع کیا۔
10- 1894 بلزر
یہ ایک امریکی خود کار گاڑی تھی ۔ یہ گاڑی ہلکے پھلکے تین سلینڈر انجن کی مدد سے چلتی تھی۔