منگ برڈ (Humming Bird) براعظم امریکہ (شمالی اور جنوبی دونوں جن میں کل 35 ممالک شامل ہیں ) میں پائے جانے والی پرندوں کی ایک قسم ہے – ان کا سائز تقریباً 7.5 سے 13 سینٹی میٹر یا 3 سے 5 انچ تک ہوتا ہے ۔ انکی ٹوٹل 359 سپیشیز ہیں ۔
ہمنگ لفظ کا لفظی مطلب شہد کی مکھی جیسی بھنبھناہٹ کی آواز ہے ۔ ان کو ہمنگ برڈ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ ان پرندوں کے پر مسلسل پھڑپھڑانے کی وجہ سے بھنبھناہٹ جیسی آواز پیدا ہوتی ہے جو کہ انسانوں کے لیے قابل سماعت ہے ۔
ان کی خوراک مختلف قسم کے کیڑے جن میں مچھر ، مختلف قسم کے پر دار کیڑے ،مکڑیاں ، امریکہ میں پائی جانے والی کالی مکھی جسے gnats کہا جاتا ہے وغیرہ شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ شہد اور پھولوں کا رس بھی چوستے ہیں ۔
ہمنگ برڈ کی ایک سپیشی جسے عام زبان میں Bee Hummingbird یا zunzucito یا Helena Hummingbird کہا جاتا ہے جس کا سائنسی نام
Mellisuga Helenae
ہے کو دنیا کا سب سے چھوٹا ترین پرندہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔
ہمنگ برڈ یہ سپیشی خاص طور پر جنوبی امریکہ کے ملک Cuba اور جزیرے Isla de la پر پائی جاتی ہے ۔
اس سپیشی کی مادہ کا وزن تقریبا
2.6 گرام یا ( 0.092 oz ) تک ہوتا ہے اور اس کا سائز 6.1 سینٹی میٹر یا 2.4 انچ تک ہوتا ہے ۔ جبکہ نر کا سائز اور وزن مادہ سے کم ہوتا ہے ۔ نر کا وزن 1.95 گرام یا (0.069 oz) تک اور سائز 5.5 سینٹی میٹر یا 2.2 انچ تک ہوتا ہے ۔
ہمنگ برڈ کی اس سپیشی کو Bee humming bird اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ کہ ان کا سائز دنیا کی سب سے بڑی مکھی کے سائز کے تقریبا برابر ہی ہوتا ہے ۔
مادہ لکڑی کی چھال ، بھوسا اور مکڑی کا جالا استعمال کرتے ہوئے ایک کپ کی شکل کا گھونسلہ بناتی ہے جس کا ڈایا میٹر عموما 2.5 سینٹی میٹر ہوتا ہے ۔ بعد میں مادہ اس میں پودوں کے نرم پتے وغیرہ ڈال دیتی ہے ۔
انکا بریڈنگ کا موسم مارچ سے جون تک ہوتا ہے ۔ مادہ ایک وقت میں دو انڈے دیتی ہے ان انڈوں کا سائز مٹر کے دانے جتنا ہوتا ہے ۔ اس کے بعد انڈوں کو سینے اور بچے نکالنے کی ساری زمے داری مادہ کی ہی ہوتی ہے ۔ نر صرف مادہ کے ساتھ میٹنگ کرتا ہے ۔
بی ہمنگ برڈ( Bee humming bird) کی زندگی کا دورانیہ 7 سے 10 سال تک ہوتا ہے ۔ اور ان کے دماغ کا وزن ان کے جسم کے کل وزن کا تقریبا 4.2 % ہوتا ہے ۔