تصویر میں دکھایا گیا منظر کسی فینٹیسی مووی یا پریوں کی کہانی کی منظر نگاری نہیں بلکہ ایک انتہائی نایاب مظہرِ فطرت ہے جسے تالابِ قزح یا Rainbow Pool کہا جاتا ہے۔
تالابِ قزح بننے کی دو ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں :
✓ جب تیل کی حامل مخصوص نباتات کے پانی میں گلنے سڑنے اور دھوپ پڑنے کے پراسیس سے ان میں موجود تیل ریلیز یوجائے اور پانی کی سطح پر ایک ایسی باریک تہہ بنا دے کہ جو روشنی کو منعکس کر سکتی ہو ۔
✓ جبکہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ تالابِ قزح anaerobic bacteria کی موجودگی اور سرگرمیوں کے باعث بھی پیدا ہوسکتا ہے ۔