آپ نے ہوسٹل اور سا جیسی فلمز تو دیکھ رکھی ہوں گی جن میں انسانوں کو بہت برے طریقہ سے ٹارچر کیا جاتا ہے لیکن یہ تو فلم ہے ہماری تاریخ ایسے بھیانک مناظر سے بھری ہوئی ہے جس میںجرم کو ایسی ایسی سزائیں دی جاتی تھیں کہ آج بھی پڑھ کر جسم میں۔ جھرجھری سی آجاتی ہے
بھانس پر باندھنا
اس سزا میں مجرم کو بھانس کے اوپر سیدھا چت باندھ دیا جاتا تھا بھانس جب چھوٹا ہوتا ہے تو اوپر کی طرف سے نوکیلا ہوتا ہے وہ آہستہ آہستہ بڑھتا ہوا مجرم کے جسم میں پیوسط
ہوتا جاتا یہاں تک کہ اس کے جسم سے آر پار ہوجاتا۔ اس دوران مجرم کو کھانے پینے کی چیزیں بھی دی جاتیں تاکہ وہ زندہ رہے اور درد محسوس کرے
توپ کے سامنے باندھنا
یہ سزا تو برصغیر میں گوروں کے دور تک بھی رائج رہی ہے اس میں مجرم کو توپ کے سامنے باندھ کر اڑا دیا جاتا تھا جس اس کے جسم کے پرخچے اڑ جاتے تھے
لوہے کی دیگ میں جلانا
اس میں مجرم کو ایک بڑی سی دیکھ میں باندھ دیا جاتا تھا اور نیچے آگ جلا دی جاتی تھی جیسے جیسے دیگ گرم ہوتی مجرم کا جسم جلنے لگتا اور یہ بے حد بھیانک موت ہوتی تھی ایسی ایک موت لوہے کے بیل کے پیٹ میں انسان ٹھونس کر آگ جلا دی جاتی تھی اور بیل کا منہ کھلا رکھا جاتا تاکہ لوگ اس کی چینخ سن کر ہدایت پکڑیں
کشتی میں جہنم بنانا
یہ سزا فارس میں دی جاتی تھی پہلے مجرم کو دودھ اور شہد پلایا جاتا جس سے اسے دست لگ جاتے اسے ایک کشتی میں باندھ دیا جاتا تھا اور اس کے اوپر بھی دودھ اور شہد مل دیا جاتا جس سے بہت سارے کیڑے مکوڑے اس کے جسم کی طرف راغب ہوتے اور اس کو کاٹتے وہ مجرم موت تک اسی جگہ قید رہتا
کھولتے تیل میں ڈالنا
اس میں بھی مجرم کو پاؤں والی سائیڈ سے کھولتے تیل میں ڈالا جاتا تھا جس سے مجرم کی موت بہت آہستہ آہستہ ہوتی تھی
ہاتھی سے کچلوانا
اس سزا میں بھاری بھرکم ہاتھی سے مجرم کو کچلوا دیا جاتا تھا جس سے مجرم کے اندرونی حصے باہر نکل آتے تھے
آرے سے چیرنا
اس سزا میں مجرم کو الٹا لٹکا کر درمیان سے چیر دیا جاتا تھا جو کہ بہت زیادہ درد ناک موت تھی
گھوڑوں سے کھچوانا
کہا جاتا ہے یونان میں مجرم کے ہاتھ اور پاؤں چار گھوڑوں سے باندھ دیا جاتا اور گھوڑے مخالف سمت میں زور لگاتے جس سے مجرم کے چارو جوڑ اکھڑ جاتے اور وہ اعزا بازار میں گھماے جاتے
ابلی ہوئی ویکس سے مارنا
اس سزا میں مجرم پر لیڈ اور ویکس پگھلا کر ڈالی جاتی اور اس کے بعد زخموں پر کھولتا تیل ڈالا جاتا تھا
The Rack
اس میں مجرم کو ایک ایسے تختے پر لٹایا جاتا جس کے دونوں طرف پلی لگی ہوتی اور اس کے ہاتھ پاؤں پلی سے باندھ دیے جاتے تھے اور دو لوگ پلی کو تب تک گھماتے رہتے جب تک مجرم کے جسم کے حصے الگ نا ہو جاتے
جوڈس چیئر
اس سزا میں تین کونوں والے نوکیلے لوہے کے بورڈ پر مجرم کو بیٹھا دیا جاتا تھا جس سے وہ لوہا آہستہ آہستہ مجرم کے جسم کے اندر گھستا تھا جو بے حد درد ناک ہوتا تھا
The head Crusher
اس میں مجرم کا سر ایک ایسی مشین میں پھنسا دیا جاتا جس میں تو پلیٹس لگی ہوتی تھی اور اوپر ایک لیور لگا ہوتا جس کو گھومانے سے پلیٹس آپس میں مل جاتی اور مجرم کا سر کسی خربوزے کی طرح پھٹ جاتا تھا
کھال اتارنا
اس سزا میں مجرم کی کھال ایسے اتار ڈک جاتی جیسے بکرے کی اتاری جاتی ہے کہا جاتا ہے کہ کبھی کبھی بندے کو پہلے ابلا جاتا پھر اس کی کھال اتاری جاتی تھی۔