ہ کہکشاں دو چکردار/سپائرل کہکشاؤں کا مجموعہ ہے جوکہ تقریباً 90 کروڑ سال پہلے ایک دوسرے کے قریب پہنچنا شروع ہوئ اور 30 کروڑ سال پہلے ایک دوسرے سے جڑنا شروع ہوی ان دونوں کے مرکز الگ ہونے کے باوجود ان کو ایک ہی کہکشاں تصور کیا جاتا ہے مگر ان کے لیے الگ الگ نام موجود ہیں NGC 4038 اوپر . NGC 4039 نیچے
یہ کہکشاں تقریباً 45 ملین نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے اور یہ برج کوروس Corvus میں واقع ہے اور اس کہکشاں کو ولیم ہرچل نے 1785 میں دریافت کیا اس کو سٹاربرسٹ کہکشاں میں شمار کیا جاتا ہے
کوروس Corvusکونسٹلیشن؛
آسمان کے جنوبی حصے میں واقع ہے اس کا لاطینی زبان میں مطلب کوا Crow کے ہیں اس میں 4 بنیادی روشن ستارے موجود ہیں
اس میں موجود ستاروں، گیس اور گرد و غبار کے دو بازو جو کہ ان کے ٹکرانے سے بنے حشرات کے اینٹینا سے ملتے ہیں اور اس وجہ سے اس کا نام بھی اینٹینا کہکشاں رکھا گیا تقریباً 30 کروڑ سال پہلے ان کا نام ختم ہو گیا جب وہ ایک دوسرے سے ٹکرا گئی اور ایک کہکشاں بنی
سٹاربرسٹ کہکشائیں ؛؛
یہ کہکشاں اس وقت سٹاربرسٹ فیز میں موجود ہے جو کہ ایک عام کہکشاں سے بھی بہت تیزی سے ستارے بنا رہی ہے اور اس کی ستارے بنانے کی تقریباً 33 گنا زیادہ ہے
ایک کہکشاں کی گردوغبار دوسری کہکشاں کی گردو غبار سے ٹکراتی تو اس سے شاک ویو پیدا ہوتی ہے جو کہ گیس کے بادلوں کو کمپریس کرتی ہے جس سے نئے ستارے وجود میں آتے ہیں تصویر میں نظر آنے والے گلابی دھبے ستاروں کی فیکٹری ہے جوکہ اس کا ایکٹو ایریا ہے اور اس کے اوپر بکھرے ہوئے کالے پاؤڈر کے جیسے پردہ کے نیچے بھی گردوغبار اور نئے ستارے موجود ہیں
بہت ساری کہکشائیں اپنی عمر کے کسی حصے کسی دوسری کہکشاں سے ایک مرتبہ ٹکراؤ کرتی ہیں جیسے ملکی وے اور اینڈرومیڈا کا مستقبل بھی ہے