امریکی ریاست نیوجرسی میں رہنے والے تھامسن بتاتے ہیں ایک روز میں اور میرا ایک دوست ہمارے گھر میں موجود تھے۔ ہم کمپیوٹر پر لگے کیمرے کی مدد سے تصویر میں بنا رہے تھے ۔ مجھے اپنی ایک بہت اچھی تصویر درکار تھی ۔ چنانچہ دوست نے میری تقریبا تمیں تصویر میں اتاریں۔ جس کے بعد ہم انہیں کمپیوٹر پر دیکھنے لگے کہ کون کی سب سے اچھی ہے۔ تصویریں دیکھتے دیکھتے اچانک میرا دوست پکارا کہ ذرا چھلی تصویر دوبارہ کھولو۔ میں نے پچھلی تصویر دوبارہ اوپن کی تو اسے غور سے دیکھنے کے بعد ہم دونوں کے منہ حیرت سے کھلے کے کھلے رہ گئے ۔ تصویر میں میرے سر کے اوپر کوئی عجیب وغریب چیز نظر آ رہی تھی۔ غور سے دیکھا تو اس چیز کے لمبے لمبے بال دکھائی دیئے، اس کے علاوہ آنکھیں، ناک اور منہ بھی نظر آ رہا تھا، وہ کوئی حبشی خاتون تھی۔ مزید غور و خوض کرنے پر ہم دونوں بہت خوف زدہ ہو گئے ۔ کمرے میں اس وقت ہم دونوں کے سوا اور کوئی نہ تھا۔ مزید حیرت کی بات یہ کہ وہ چیز صرف ایک تصویر میں نظر آئی۔ اس کے بعد ہم نے کیمرے سے مزید تصویر میں بھی بنا ئیں لیکن وہ چیز دوبارہ کہیں نہ ابھری۔ اس واقعے کے بعد بھی میں نے کئی مرتبہ اپنے اسی ویب کیم سے اپنی اور دوسرے لوگوں کی کئی تصاویر اتاری ہیں لیکن شکر ہے کہ وہ جو کوئی بھی تھی دوبارہ نظر نہیں آئی۔ وہ کون تھی میں تو زیادہ سمجھ نہیں پایا۔