• Skip to main content
  • Skip to secondary menu
  • Skip to primary sidebar
  • Skip to footer
کہانی آن لائن

کہانی آن لائن

اردو کہانیاں

  • صفہ اول
  • معلوماتی
  • ڈراؤنی
  • سسپنس
  • جادو و دشمنی
  • آپ بیتی
  • پیار اور دھوکہ
  • ناول
صفہ اول » آپ بیتی » جن کا بچا

جن کا بچا

اکتوبر 15, 2023

2016 کی بات ہے دسمبر کا مہینہ تھا رشتے میں لگتے بھتیجے کی شادی کے ولیمہ کی تقریب سٹی ایریا سے باہر لگ بھگ تین کلومیٹر کے فاصلے پر مارکی میں تھی ، میں اپنی والدہ کیساتھ عین وقت پر وہاں پہنچا ، گھر میں چھوٹا بھائی ہمارے بار بار کہنے کے باوجود ساتھ نہیں آیا ، ہم ہال میں پہنچے تو اسکی کال آئی تو بھی اسے کہا کہ سب تمہارا پوچھ رہے ہیں ، آ ہی جاؤ بولا وہ دوستوں کے ساتھ باہر ہی کھانا کھائیگا ، خیر ہم وہاں سے جب فری ہوئے تو کچھ عزیزوں نے والدہ کو روک لیا اور مجھے کہا کہ آپ ٹھہر جاؤ تو اکٹھے چلتے ہیں نہیں تو جیسے موڈ ہو ، میں نے گھر واپسی ہی مناسب سمجھی اور بھانجے کیساتھ گھر کی طرف چلا ، جب مجھے وہاں رکنے کا کہا جا رہا تھا تو اس وقت چھوٹے بھائی کا ٹیکسٹ ریسیو کیا کہ لائٹ نہیں ہے اور گھر میں کچھ عجیب ہی سین ہوا ہے ، میں نے تفصیل پوچھی تو کہنے لگا ابھی میں خود کو کمرے میں ہی چھپائے بیٹھا ہوں باقی گھر کے ماحول سے یکسر بے پرواہ ، جلدی آنے کی کوشش کرنا ، مجھے کچھ کچھ اندازہ ہو چکا تھا اور اندر ہی اندر ہنسی بھی آئی ، میرے پہنچنے پر لائٹ آ چکی تھی اور وہ آرام سے ٹی وی دیکھ رہا تھا ، میں نے اسے چائے بنانے کا کہا اس نے پانی چولہے پہ رکھتے ہی مجھے بتانا شروع کیا کہ
لائٹ جب گئی تو وہ سیل فون پہ گیم کھیلنے میں لگ گیا جس کمرے میں لیٹا ہوا تھا دوسرا کمرہ اسکے بائیں طرف تھا دوسرے کمرے میں سے کوئی گزر کے کچن کی طرف گیا
کہتا ، میں نے سوچا کہ چارجنگ لائٹ کی روشنی ڈاؤن ہوئی ہوگی مگر نہیں ، جہاں یہ لیٹا ہوا تھا اس نے کمرے کے دروازے پر نظریں جمائے ہاتھ میں فون پکڑے کچن والے پِلر کی طرف مسلسل دیکھنا شروع کر دیا اور سیل فون پر بھی ایک دو بار گیم کی طرف توجہ دینے کی کوشش کی مگر ذہن بٹ چکا تھا ، اتنے میں اسے اسی کچن کے پِلر کی اوٹ میں ایک پانچ چھے سال کا نہایت خوبصورت بچہ کھڑا اپنی طرف بلاتا نظر آیا ، جب اس بچے نے دوسری بار اسے بلایا تو اس نے سیل فون سائیڈ پہ رکھا اور اتنا ہی کہہ سکا ، نہیں تم کون ہو؟
بچہ ہنسا اور پھر اسے اپنی طرف بلایا ، مگر یہ وہاں سے نہ اٹھا اور بچے کو واپس کمرے میں جاتے بھی دیکھا ، اسی وقت اس نے مجھے ٹیکسٹ کیا ، میں نے جب گھر جانا تھا تبھی جانا تھا ، جب اس نے پوری بات بتائی اس وقت ہم دونوں کپ ہاتھوں میں لئے امی کا ویٹ کر رہے تھے انہیں بھی دیر ہو گئی کال کی تو انہوں نے کہا وہ رستے میں ہیں
میں نے چائے پی کر بھائی کو اس بچے کے بالوں کی رنگت اسکے نین نقش چہرے کے خدو خال بتائے تو وہ اچھل کر بڑی ساری ہانجی ہانجی کرنے لگا اور حیرت سے مجھے دیکھنے لگا ، میں دبی دبی ہنسی لئے اسے کچھ بھی نہ کہہ سکا ، جب امی گھر پہنچیں تو میں نے امی سے کہا کہ علی کی بات سنیں ، اس نے نئے سرے سے ساری بات دوہرائی تو امی کا ری ایکٹ بھی وہی تھا ، تب اسے میں نے صرف اتنا کہا کہ ترکی کے ڈرامے ” میرا سلطان ” میں حورم سلطان کا جو پہلا بچہ بچپن میں دکھاتے ہیں وہی نا ؟
امی نے جیسے بیزاری سے کہا ، وہی تو
تب سے اب تک علی کے ذہن میں یہی سوال چوکڑی مارے بیٹھا ہے کہ آپکا اس سے کیا واسطہ ؟ اسکا ہمارے گھر میں رہنے کا کیا مطلب ؟
مگر ہم اسے لھل کے بتا نہیں سکتے کہ اس نے ابھی تک صرف وہ سنہری گھنگریالے بالوں نیلی آنکھوں والا گوری رنگت کا بچہ ہی دیکھا ہے ، جبکہ اسکی پوری فیملی گھر میں ہی رہتی ہے ،
جو گاہے بگاہے اپنی موجودگی کے ثبوت دیتی رہتی ہے !
Post Views: 2,914

یہ بھی پڑھیں :

  1. آج تجھے تیری 2 روٹیوں نے بچا لیا
  2. مہمان نوازی
  3. قاری صاحب اور جنات
  4. جت والاسانپ
  5. ایک کہانی ایک حقیقت
  6. جنات کا غلام – قسط:01
  7. جنات کا غلام – قسط:02
  8. جنات یا بیماری
  9. لاشوں کے سوداگر
  10. جنات کے بچوں کو تکلیف ہوئی

کیٹیگری:آپ بیتی

Primary Sidebar

  • Facebook
  • YouTube

حال ہی میں شائع کی گئی کہانیاں

سایہ

سایہ ناول قسط 15 ( آخری )

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 14

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 13

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 12

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 11

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 09 اور قسط نمبر 10

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 07 اور قسط نمبر 08

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 05 اور قسط نمبر 06

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 04

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 03

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 02

جون 16, 2023

سایہ

سایہ ناول قسط نمبر 01

جون 16, 2023

Footer

ہم لاے ہیں آپ کے لئے سچی کہانیاں اس ویب سائٹ پر جو کے ہم نے مختلف ذرائع سے اکٹھی کی ہیں. ان کہانیوں میں سے کچھ کہانیاں حقیقی ہیں اور کچھ حقیقی نہیں ہیں. ہمارا مقصد بہتر سے بہتر کہانی آپکے لئے لکھنا اور پیش کرنا ہے. یہ کہانیاں ہمیں کچھ لوگ بھیجتے ہیں اور کچھ ہم خود سرچ کرکے آپکے لئے پیش کرتے ہیں

رابطہ کریں

زمرے

حالیہ شایع کی گئی

  • جن کا بچا
  • خوفناک رات
  • مائیکل جیکسن کی زندگی کے بارے میں حقائق
  • سایہ ناول قسط 15 ( آخری )
  • سایہ ناول قسط نمبر 14
  • سایہ ناول قسط نمبر 13
  • سایہ ناول قسط نمبر 12
  • سایہ ناول قسط نمبر 11
  • سایہ ناول قسط نمبر 09 اور قسط نمبر 10
  • سایہ ناول قسط نمبر 07 اور قسط نمبر 08

ڈھونڈیں

موضوعات

blue honey childhood death horror night life Michael Jackson zohra fona آپ بیتی بڑی خوفناک رات تو میرے پیر کونسا سیدھے ہیں حیرت کدہ دلچسپ واقعہ زہرہ فونا سایہ سایہ ناول قسط نمبر 09 اور قسط نمبر 10 سستا گھر اور شیطانی طاقت سسپنس سعودی عرب شہزاد روے قسط 15 ( آخری ) قسط نمبر 01 قسط نمبر 02 قسط نمبر 03 قسط نمبر 04 قسط نمبر 05 قسط نمبر 05 اور قسط نمبر 06 قسط نمبر 06 قسط نمبر 07 قسط نمبر 07 اور قسط نمبر 08 قسط نمبر 08 قسط نمبر 09 قسط نمبر 09 اور قسط نمبر 10 قسط نمبر 10 قسط نمبر 11 قسط نمبر 12 قسط نمبر 13 قسط نمبر 14 لڑکی کی شادی مائیکل جیکسن مردے کیسے تصدیق کرتے ہیں کہ وہ مر چکے ہیں معلوماتی ناول نیلا شہد ڈراؤنی ﻣﺴﺠﺪﻭﮞ ﮐﺎ ﻋﺎﺷﻖ

Copyright © 2025 · Magazine Pro on Genesis Framework · WordPress · Log in